اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے
تحریر: عثمان غنی اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ویسے تو دور حاضر میں مختلف فتنے سر اٹھا رہے ایسے میں ایک فتنہ ہے انسانیت ہمارا مذہب ہے۔ یہ ایک نعرہ ہے جو اکثر وبیشتر سننے میں آتا ہے۔دراصل اس جملے کی بنیاد کچھ لبرل لوگوں نے رکھی ہے ان لوگوں کا عقیدہ کچھ اس طرح ہے ان کے مطابق اﷲ پاک حقوق اﷲ تو معاف کر دیں گے مگر حقوق العباد یعنی کے بندوں کے حقوق کبھی معاف نہیں کریں گے اس لیے یہ لوگ انسانیت کا درس دیتے ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ اسلام کی بنیاد ہیں حقوق اﷲ پر رکھی گئی ہے یعنی پہلی شرط اﷲ پاک کا شریک مت ٹھہراؤ اور انسانیت جس کے آج گن گائے جاتے ہیں یہ تو ہمارے اسلام کا حصہ ہے۔ دین اسلام جس میں جگہ جگی حقوق العباد کی تعلیم دی گئی اورتاکید کی گئی کہ اﷲ کے بندوں کے حقوق ادا کرنے ہیں۔حدیث مبارکہ میں نبی اکرم ﷺ کا فرما ہے،’’ تم میں سے کوئی اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک کوئی شخص تمہارے ہاتھ اور زبان سے محفوظ نہ رہے۔ اسلام ایک کامل دین ہے جس میں والدین سے لے کر رشتہ داروں اور پڑوسیوں ، نادار مسلمانوں تک کے حقوق بیان کردیے گئے ہیں۔دین اسلام کی تعلیمات ہمیں جابجا درس انسانیت دیتی نظر آ...