آج وقت ھے اللہ کو منالو کل ھم مناٸیں گے اللہ نہیں مانے گا۔
تحریر: عثمان غنی
انسان حقیقت میں نا شکرا ھے ذرا سی تکلیف پہ اللہ کی
پاک ذات سےگلے شکوے کرنے لگتا ھے اور جب اللہ کرم فرماتا ھے بنی اسراٸیل کی طرح خدا تعالٰی کو بھی بھول جاتا ھے
انسان حقیقت میں نا شکرا ھے ذرا سی تکلیف پہ اللہ کی
پاک ذات سےگلے شکوے کرنے لگتا ھے اور جب اللہ کرم فرماتا ھے بنی اسراٸیل کی طرح خدا تعالٰی کو بھی بھول جاتا ھے
لیکن اللہ کی محبت کا انسان اندازہ نہیں لگا سکتا اتنی ناشکریوں اور نافرمانیوں کے بعد بھی قدرت رکھنے کے باوجود نہ تو ھمیں کوٸی سزا دیتا ھے اور نہ ھی اپنی نعمتیں چھینتا ھے اور جب بھی پکارو اللہ ھماری فریاد ضرور سنتا ھے۔
آج اللہ ھمیں اپنی طرف بلاتا ھے اور ھم ایک نہیں سنتے منت لیکن مرنے کے بعد ھم پاک ذات کو مناٸیں گے لیکن وہ ھماری نہیں سنے گا کیونکہ تب توبہ کا دروازہ بند ھو چکا ھوگا۔مسلمان بھاٸیو آج وقت ھے لوٹ آٶ اپنے سوھنے خدا کی طرف نہیں تو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
اگر اللہ نے دنیا اور اسکے مال کو جمع کرنے کا حکم دیا ھوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فاقے نہ کرتے اور انکے پاس کھجور کی چٹاٸی اور لکڑی کا پیالہ نہ ھوتا۔
اگر دنیا ھی سب کچھ ھوتی تو یہ دنیا تو اللہ نے بناٸی ھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لٸے ھے پھر ساری زندگی کیوں عملی طور پر سادگی اور دکھوں مصیبتوں میں گزار کر بتایا کہ کل کو کوٸی یہ نہ کہہ سکے کہ ھمارے تو حالات ھی ایسے تھے کہ ھمیں اللہ کی عبادت کے لٸے وقت ھی نہیں ملا۔”اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاٶ گے“۔
Comments
Post a Comment