برکت کا وجود دلیل کے ساتھ
تحریر: عثمان غنی
برکت کا وجود دلیل کے ساتھ
کچھ لوگ انسانی زندگی میں برکت کے وجود کو نہیں مانتے انکی نظر میں برکت نام کی کوٸی چیز نہیں ھوتی اور زیادہ تر لوگوں کا برکت کے وجود پر یقین تو کامل ھے لیکن وہ کسی کو اسکی دلیل نہیں دے سکتے۔
آپ نے کتوں اور بکریوں کو تو دیکھا ھوگا اور آپ کو یہ بھی پتا ھے کہ کتے بکریوں سے زیادہ بچے دیتے ھیں لیکن پھر بھی آپکو کتوں کی تعداد بہت کم نظر آٸیگی اور بکریوں کی بہت ھی زیادہ جبکہ بکریوں کو ذبح کرکے انکا گوشت بھی کھایا جاتا ھے لیکن اسکے باوجود بکریاں کتوں سے بہت زیادہ تعداد میں ھوتی ہیں۔
اب آپ سوچیں گے اسکی وجہ کیا ھے اور بکریوں میں برکت کیسے آٸی۔
سنیۓ بکریاں معمول کے مطابق رات کو جلد سو جاتی ہیں اور صبح سویرے اٹھ جاتی ہیں جو کہ نزول الٰہی کی رحمتوں اور برکتوں کا وقت ھوتا ھے
لیکن اسکے برعکس کتے رات گٸے تک بھونکتے رھتے ہیں اور صبح کے وقت سے پہلے سو جاتے ہیں۔
یہی وجہ ھے کہ کتوں کی نسل میں برکت نہیں ھوتی۔
آج ھم اپنے ماحول پر نظر دوڑاٸیں تو ھمیں یہ جان کر شرمندگی ھوگی کہ ھمارا حال بھی کتوں جیسا ھے ھم ساری رات جاگتے رھتے ھیں اور نماز سے پہلے سو جاتے ھیں۔
اور سارا دن محنت مزدوری کرکے بھی ھمارے حالات ٹھیک نہیں ھوتے اور طرح طرح کی مشکلات میں پھنسے ھوتے ہیں زندگی میں آرام اور سکون نام کی کوٸی چیز ھی نہیں رہ گٸی۔
لوٹ آٶ اپنے کریم رب کی طرف جو ھر حال میں اپنی رحمتوں اور نعمتوں کا نزول کرتا رھتا ھے لیکن انسان کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا لیکن یوم محشر میں ایک ایک پل اور ایک ایک عمل کا حساب لیا جاۓ گا۔
اللہ بہت رحمٰن و رحیم تو ھے ھی لیکن یہ مت بھولیں اللہ کی صفت جبار و قھار بھی ھے۔
اللہ ھم سبکو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دین اسلام پر سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق عمل پیرا ھونے کی توفیق عطا فرماۓ۔آمین
پلیز اس میسج کو دل کھول کر شٸیر کریں اور ڈھیروں نیکیاں کماٸیں۔
پلیز سب کو شٸیر کریں۔شکریہ
Comments
Post a Comment